• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، پولیس اہلکار کا قتل، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

کراچی میں پولیس اہلکار کے قتل کے الزام میں خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

گزشتہ روز گارڈن کے علاقے میں ٹریفک پولیس اہلکار احتشام کو قتل کیا گیا ، مقتول مزار قائد ٹریفک چوکی پرتعینات تھا اور موٹرسائیکل پر ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ حملہ آوروں کا شکار ہوا۔

پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ قتل کے الزام میں 4 ملزمان کو سولجر بازار سے گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول واقعے کے وقت وردی میں تھا اور اس کو 30 بور پستول کی تین گولیاں سینے اور بازو پر ماری گئی تھیں ، جبکہ جائے وقوعہ سے 30 بور کے 2 خول بھی ملے تھے۔

مقتول اہلکار احتشام احمد کا آبائی تعلق حیدرآباد سے تھا۔

تازہ ترین