• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 22 جنوری ، 2019

کالام کی سحر انگیز وادی برف باری سے اور نکھر گئی


کالام سوات کی ایک سحر انگیز وادی ہے، برف باری کے بعد اس حسین وادی کی خوبصورتی میں مزید نکھار آجاتا ہے، اس خوبصورت وادی کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

جنگلات کی قیمتی دولت سے مالا مال، بلند و بالا پہاڑوں کے طویل سلسلوں کے دامن میں واقع، کالام کا پورا علاقہ نہایت صحت بخش، خوبصورت، پرسکون اور دل کش ہے۔

یہ علاقہ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے سو کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے، یہ جگہ سطح سمند ر سے تقریباً ساڑھے 8ہزار فٹ کے بلندی پر واقع ہے۔

موسم سر ما میں بر ف باری شروع ہوتے ہی سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں پر پہنچ کر برف باری اور خوبصورت نظاروں سے لطف اٹھاتے ہیں۔

کالام کے چاروں طرف اونچے برف پوش پہاڑ سر اٹھاتے کھڑے ہیں، آج کل تو ملک بھر سے سیاحوں نے برف باری کا لطف اٹھانے کے لیے اس حسین وادی کار خ کرلیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیاحتی علاقوں میں جانے والے سیاح برف باری کے دوران گاڑی احتیاط سے چلائیں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکیں۔