• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے ذیشان کی والدہ نے وزیر اعظم سے اپنے بیٹے پر سے الزامات ختم کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ذیشان کی والدہ نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے بیٹے پر عائد الزامات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ الزامات لگنے کے بعد اب ذیشان کے بھائی، بیٹی اور فیملی پر لوگ الزامات لگائیں گے، اگرکوئی بات تھی تو ذیشان کو پکڑ لیتے، اسے مارا کیوں؟

ذیشان کی والدہ نے مزید کہاکہ ذیشان کو پکڑ لیتے تو سارے ثبوت بھی مل جاتے، اب اگر آپ ذیشان کے خلاف ثبوت بھی دیں گے تو ہم نہیں مانیں گے، نہ جانے انہوں نے اپنی طرف سے کیا کیا بنا لیا ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی رہنما عندلیب عباس 30سال سے ہمیں جانتی ہیں اور بتا سکتی ہیں کہ ہم کیسے لوگ ہیں، ان کی دیورانی نے ذیشان کو پڑھایا ہے۔

تازہ ترین