• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 پاکستان نے بنکاک میں کھیلی گئی19ویں ایشین جونیئر ٹیم سکوائش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا، گرین شرٹس نے فیصلہ کن معرکے میں روایتی حریف بھارتی ٹیم کو شکست فاش سے دوچار کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ملائیشیا نے ہانگ کانگ کو ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔پاکستانی کھلاڑی عباس زیب نے بھارت کے اتکارش باہیتی کو محمدفرحان ہاشمی نے بھارت کے ویر کو ہرایا، پاکستانی اسکواش کھلاڑی قوم کو اچھی خبر دینے میں کامیاب رہے٭پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے پہلے قومی بیچ گیمز کے انعقاد کے سلسلے میں کراچی میں اہم شخصیات سے ملاقات کی، پہلے بیچ گیمز رواں سال رواں سال ستمبر میں کراچی میں ہوں گے، اپنے دورہ میں انہوں نے کراچی پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بیچ گیمز کو عالمی معیار کے مطابق آرگنائز کیا جائے گا جس میں غیرملکی ٹیموں اور دنیائے کھیل سے وابستہ معروف شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا بیچ گیمز کو پاکستان میں ہونے والے سیف گیمز سے بھی بہتر انداز میں منعقد کرائیں گے اس موقع پر پی او اے ایگزیکٹیوکمیٹی کے رکن وسیم ہاشمی، پی او اے کے میڈیا ایڈوائزر آصف عظیم اور سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرپرسن تہمینہ آصف بھی موجود تھیں جنرل عارف حسن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نجی ادارہ قراردئیے جانے کے بعد پی او اے سے سرپرست (پیٹرن ان چیف) کا عہدہ ختم کردیا گیا ہے

 پی او کے ملک میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ویژن کے مطابق پی او اے کے آئین میں ترامیم کی گئیں ہیں جس میں خاص طور پرنیشنل اولمپک کمیٹی میں مرد اور خواتین ممبرز کو مساوی مواقع فراہم کرنا، ڈوپنگ ٹیسٹ، کھیلوں کے دوران خواتین کیلئے حفاظتی اقدامات اور ماحولیات پرکام کرنا ہے٭ کراچی میں25 سال کے طویل عرصے بعد3فروری کو مراتھن کا انعقاد کیا جائے گا، اس بات کا اعلان کمشنرکراچی افتخار شالوانی نےہفتے کو اپنے دفتر میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مراتھن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور اور شہر ہ آفاق شخصیات بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔

انہوں کہا کہ کراچی میں کھیلوں کے فروغ کیلئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے انھیں خصوصی ہدایت کی ہے اور ان کی رہنمائی سے اس کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مراتھن کو فیسٹول کے طور پر منعقد کیا جائے گا جو آئندہ بھی ہر سال منعقد کی جائے گی۔مراتھن سے شہر میں یکجہتی اور امن و امان کے حوالہ سے دنیا بھر کو مثبت پیغام جائے گا کراچی میں کھیلوں کے فروغ اور عالمی مقابلوں کی بحالی میں مد د ملے گی ۔مرا تھن صبح نو بجے معین خان اکیڈمی خیابان ٹیپو سے شروع ہو گی اور براستہ عبدالستار ایدھی ایوینوکیپٹن فرحان شہیدپارک، خیابان اتحاد،اور خیابان شاہین واپس معین خان اکیڈمی پر اختتام پذیر ہو گی ،جس کے لئے آن لائن رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔ ۔ واٹس اپ کے ذریعے بھی رجسٹریشن کی جارہی ہے۔ واٹس اپ کے ذریعے رجسٹریشن کا نمبر 03160111712 ہے جبکہ آن لائن رجسٹریشن کے لئے میراتھن میں شرکت کے خواہشمند کمشنر کراچی کی ویب سائٹ commissionerkarachi.gos.pk پررجسٹریشن کرا سکتے ہیں، ۔ڈپٹی کمشنرسید صلاح الدین خالد شمسی، ، ڈاکٹر فرحان عیسی غلام محمد، سید محفوظ الحق بھی اس موقع پر مو جو د تھے ٭  

صوبائی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ماحولیات اور کوسٹل ڈویلپمنٹ تیمور تالپور نے کہا ہے کہ حکومت سندھ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہےبائولنگ کے کھیل کو بھی ترجیح بنیادوں پر فروغ دینگے، پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو بھی صوبے میں کھیلوں کا فروغ چاہتے ہیں، ان کی ہدایت پر کراچی میں اولمپک سٹی قائم کی جائیگی جس میں تمام کھیلوں کی سہولیات موجود ہونگیں، تاکہ سندھ کا کھلاڑی اپنے صوبے کا نام روشن کرسکے، وہ آل پاکستان بائولنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر خواجہ گروپ کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر خواجہ احمد مستقیم ، ٹی بی ایف کے سیکریٹری اعجاز الرحمان، سندھ بولنگ ایسوسی ایشن کے صدر علیم آغا نے بھی خطاب کیا،فاضل مانیہ پانچویں پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین بائولنگ ایونٹ جیت کرنئے قومی چیمپئن بھی بن گئے ،، سجاد شاہ نے دوسری اور علی سوریا نے تیسری پوزیشن حاصل کی،، گرینڈ ماسٹر کیٹیگری میں سلیم بیگ فاتح رہے، میڈیا کیٹیگری کا ٹائٹل مقصود احمدنے جیتا، مقابلے میں ملک بھر سے 600 سے زائد بولرز نے شرکت کی٭ پاکستانی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سعید خان نے کہا ہے کہ پرو ہاکی لیگ کے لئے نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا مقصد ان کو مستقبل کے حوالے سے تجربہ دلانا ہے، جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیگ کا دورانیہ چھ ماہ کا ہے جس میں ہمارے زیادہ تر میچزیورپ میں ہیں اور وہاں یورپی ٹیموں سے مقابلہ کرنا ہوگا اس لئے ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو اہمیت دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف نے ہمیں ارجنٹائن جانے کا گرین سگنل دے دیا ہے ، امکان ہے کہ قومی ٹیم 27جنوری کو ارجنٹائن روانہ ہوجائے گی، ارجنٹائن کے ساتھ میچز مشکل ہوں گے، ہمیں جیت سے زیادہ سیکھنے پر توجہ مرکوز رکھنا ہوگی، کیمپ میں کھلاڑیوں پر سخت محنت کی ہے اور ورلڈکپ میں سامنے آنے والی خامیوں کو دور کرنے پر خاصا کام کیا گیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین