• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آوٹ آف فارم کھلاڑیوں کو ٹیسٹ ٹیم سے نکالنا ہوگا

محمد ادریس

جنوبی افریقا کو پاکستان کیخلاف اب تک کھیلے جانے والے مقابلوں میں برتری حاصل رہی ہے 73ون ڈے میچز میں سے جنوبی افریقا نے 47میں فتح حاصل کی جبکہ 25میں اُسے شکست ہوئی ،ایک میچ بے نتیجہ رہا ، پاکستان نے پہلا ون ڈے میچ جیت لیا جس میں کھلاڑیوں نے اچھی پر فار منس دی، بولنگ کے شعبے میں کچھ خامی نظر آئی ہے اسے اگلے میچ میں دور کرنا ضروری ہے، ون ڈے ٹیم میں محمد حفیظ اور شعیب ملک کی شمولیت سے ٹیم کو فائدہ ہوا ہے، ایک روزہ میچوں میں اسپانسر کہتے ہیں کہ تماشائی چوکے ،چھکے دیکھنے آتے ہیں اور اسکور کم ہوتو تماشائی بددل ہوجاتے ہیں اس لئے اچھا اسکور ہونا لازمی ہے، پاکستان کی ٹیم کو خود جنوبی افریقا کے کپتان نے دنیا کی نمبر ون ٹیم قرار دیا ہے، ورلڈ کپ سے قبل اس سیریز سے قومی ٹیم کو اپنی تیاری میں مدد ملے گی، ٹیسٹ میچوں کے لئے اگر ہم نے اپنی حکمت عملی تبدیل کی تو مستقبل میں ہم جیت کے ٹریک پر آ سکتے ہیں،اظہر علی مکمل طور پر ناکام رہے، اسد شفیق بھی متاثر نہ کرسکے، خود کپتان سرفراز احمد کی بھی ٹیسٹ میچوں میں کار کردگی پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے، ہماری بدقسمتی یہ کہ پچھلے کئی سالوں سے ہم ٹیسٹ میچوں میں مسلسل آ وٹ آف فارم کھلاڑیوں کو ہی آزمارہے ہیں، ناکام کھلاڑیوں کو خودچیئرمین سلیکشن کمیٹی سے درخواست کرنا چا ہئے کہ میں اپنی فارم کھو چکا ہوں میرے بغیر ٹیم بنائی جائے مگر ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ کھلاڑی ملک کے مفاد میں خود کو ٹیم سے علیحدہ کر لے اور نئے کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع فراہم کرے

تازہ ترین
تازہ ترین