• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی کمپنی کا خلاء میں ہوٹل تعمیر کرنے کا منصوبے کی تیاری جاری ہے جس کے اندرونی حصے کے انٹیرئرکا ڈیزائن جاری کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر فائیوسٹار ہوٹل تعمیر کرے گی جو 2021تک تعمیر ہوگا اور صارفین 2022تک خلائی ہوٹل میں قیام کر سکیں گے۔

خلا میں گردش کرتے اس پرتعیش ہوٹل میں 12دن کے قیام کے لئے 9.5ملین ڈالرز وصول کئے جائیں گے۔

صرف یہی نہیں خلاء میں ہوٹل سے لطف اندوز ہونے والے صارفین خلاء میں ہونے والے تجربات اور وہاں اگائے جانے والی اشیاء کے بارے میں بھی جان سکیں گے۔

تازہ ترین