• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے رخصت ہوا تو سرد موسم کا تحفہ دے گیا،سائبرین ہوائیں چلنے سے موسم سرد رہے گا۔

کراچی میں آج شام سے شہر میں سائبیریا کی ہوا ئیں چلنے کا امکان ہے جس کے بعد شہر کا موسم دو روز کے دوران سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر شاہد عباس کے مطابق شام سے شہر میں سائبرین ہوائیں چلیںگی جس کم سے کم درجۂ حرارت 10سے 12 سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

شہر قائد میں بارش کے بعد آسمان کی بالائی سطح صاف ہو گئی ہے، اس کے باعث سورج کی شعاعیں براہ راست زمین پر پڑنے سے دن کے اوقات میں درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے۔

اس طرح کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25سے26ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ادھر اپر ہزارہ ڈویژن کے 6 اضلاع میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے، برفباری سے شاہراہ قراقرم اور شاہراہ کاغان متعدد مقامات پربند ہیں۔

کئی مقامات پربجلی کی فراہمی بھی بند ہے، مری میں بھی دو روز سے وقفے وقفے سے برفباری ہو رہی ہے۔

تازہ ترین