آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ14؍ شعبان المعظم 1440 ھ20؍اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پانچ سالہ ٹریڈ پالیسی فریم ورک کا اعلان منی بجٹ میں کل کریگی۔

ذرائع کے مطابق چارسلیبزپرکسٹم ڈیوٹی میں ایک فیصد کمی کی تجویز منی بجٹ کا حصہ ہے،تقریباً 150شیاء کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز ہے۔

لگژری گاڑیوں کی درآمد پر امپورٹ ڈیوٹی میں 10فیصد اضافہ اوراسمارٹ موبائلز پر ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ کی بھی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کی چھوٹ میں شامل اشیاء میں الیکٹرانکس ، انجینئرنگ، کیمیکلز شامل ہیں اور جن اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی 6فیصد تھی اسے5فیصد کردیا جائیگا۔

جن اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی 18فیصد ہےاسے 19 اور 16فیصد والی کو 15فیصد کردیا جائیگا جبکہ ایس ایم ایز کو بہترین کاروباری ماحول مہیا کرنے کےلئے سہولیات دی جائیں گی۔

منی بجٹ میں سستے گھروں کی تعمیر، زرعی شعبہ کی صنعتکیلئے مراعات اور چھوٹے کاروباروں کو وسعت دینے کےلیے بھی مراعات کا اعلان متوقع ہے۔

سیکورٹیزکی خریدوفروخت پرایڈوانس ٹیکس کی شرح اعشاریہ صفر ایک فیصد سےبڑھاکردوگناکرنیکی تجویز دی گئی ہے جبکہ سی پیک کےمنصوبوں کے سامان کو ٹیکس کی چھو ٹ دینے کی تجویز بھی منی بجٹ کا حصہ ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں