• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دل کے مختلف ٹیسٹوں کیلئے خون کے نمونے لے لئے گئے ہیں۔

کوٹ لکھپت جیل کا عملہ طبی معائنے کیلئے میاں نواز شریف کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کاڈیالوجی لایا جہاں پی آئی سی میں نوازشریف کے دل کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔

نواز شریف کے ٹیسٹوں کے باعث شعبہ امراض قلب میں عام مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔

چند روز قبل ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے جیل میں نوازشریف کا معائنہ کیا تھا جبکہمریم نواز نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں۔اُنہیں اور ان کے خاندان کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔

نواز شریف کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایکو ٹیسٹ بھی ہو گیا جبکہ تھیلیم ٹیسٹ جاری ہے۔

تازہ ترین