• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اقوام کو مفاہمت سے پیش رفت کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی اختلافات سے عالمی معاشی نمو کمزور ہو رہی ہے، رکاوٹیں بڑھانا حل نہیں۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے 2019ء کا معاشی منظرنامہ پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ عالمی معیشت تنزلی کا شکار ہے، 2018ء میں عالمی معاشی نمو 3اعشاریہ 7فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔

آئی ایم ایف نے آئندہ دو سالوں میں معاشی نمو کم رہنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی نمو کم ہونے کی بڑی وجہ امریکا اور چین کی تجارتی جنگ ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کا مزید کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی صورس حال، پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر کے قرضوں سے پیدا ہونے والے خدشات، چینی معیشت میں ٹھہراؤ صورت حال میں مزید خرابی کا سبب ہیں۔

فنڈ نے مسئلے کے حل کے لیے تجویز کیا ہے کہ معاملات مفاہمت سے حل کیے جائیں کیونکہ تجارتی رکاوٹیں بڑھانا مسئلے کا حل نہیں ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے پیداوار بڑھانے، معاشی فوائد کو پھیلانے اور سخت مالیاتی حالات کا انتظام کرنےکے مشورے بھی دیئے ہیں۔

تازہ ترین