• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک اہلکار کی ہلاکت، اسلحے سے ماضی میں بھی قتل ہوئے

کراچی کے علاقے گارڈن میں نشتر روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات کے دوران واقعے کے مقام سے ملنے والے تیس بور کے پستول کی گولیوں کے 2 خول کا فارنزک مکمل ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فارنزک رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ ماضی کی ایک واردات سے میچ کرگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ اسلحہ جس واردات میں استعمال ہوا وہ 7 جولائی 2018 ءکو کورنگی میں کی جانے والی ڈکیتی کی واردات تھی جس میں یہ اسلحہ استعمال ہوا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ واردات کورنگی ڈیڑھ نمبر پر قائم ہارڈ ویئر شاپ میں کی گئی تھی، ملزمان نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا تھا اور فرار ہو گئے تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس گروہ کا ایک ملزم چند روز قبل کورنگی میں گرفتار کیا گیا تھا، مذکورہ ملزم کے 2ساتھی تاحال فرار ہیں۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ضمن میں کورنگی فائرنگ کیس کو چیک کیا جائے گا جس میں اس اسلحے سے دو افراد قتل ہوئے۔

تازہ ترین