• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

شہباز شریف نے اپنےوکلاء اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں میاں شہباز شریف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے قانون کے منافی کیس بنا کر گرفتار کیا، سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا گیا۔

شہباز شریف کی درخواست ضمانت میں طبی وجوہات بھی دی گئی ہیں۔

صدر مسلم لیگ نون کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست ضمانت میں یہ مؤقف بھی اپنایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے جو بھی کیا، آئین اور قانون کےمطابق کیا، سرکار کی ایک انچ زمین کسی کو نہیں دی گئی۔

میاں شہباز شریف کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ درخواست ضمانت منظور کرے۔

تازہ ترین