• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی بیٹنگ لائن جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں دھوکا دے گئی،قومی ٹیم 45 اعشاریہ5 اوورز میں 203 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ڈربن میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،جو درست ثابت ہوا۔

کپتان سرفراز احمد 41، فخرزمان 26 اور حسن علی 59رنز کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔

گرین شرٹس کی 8وکٹیں 112رنز گر گئیں، کپتان سرفراز احمد اور حسن علی نے 9ویں وکٹ پر 90رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا اسکور 202 رنز تک پہنچا دیا۔

سرفراز احمد 41رنز بناکر فیلو کوایو کا تیسرا شکار بن گئے،ان کے آوٹ ہونے کے بعد 203کے مجموعی اسکور پر کوایو نے59 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلنے والے حسن علی کی وکٹ بھی اپنے نام کرلی۔

سرفراز الیون کی پہلی وکٹ 15 کے اسکور پر گری، گزشتہ میچ میں 86 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے والے امام الحق 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،انہیں ربادا نے پویلین کا راستہ دکھایا۔

پاکستان کی دوسری وکٹ ون ڈائون بیٹسمین بابر اعظم کی گری، جو 12 رنز بناکر ربادا کا دوسرا شکار بن گئے،یوں قومی ٹیم کی 2 اہم وکٹیں صرف 37 کے اسکور پر گر گئیں۔

مہمان ٹیم کی تیسری وکٹ 58 کے مجموعے پر گری، گزشتہ میچ کے نصف سنچری میکر محمد حفیظ 9 بناکر میدان چھوڑ گئے،ان کی وکٹ بھی فیلوکوایوکے حصے میں آئی۔

58 ہی کے اسکور پر اوپنر فخر زمان 26 رنز بناکر اولیور کا پہلا شکار بن گئے،یوں ابتدائی 4 اہم وکٹ گر جانے کے بعد ٹیم نفسیاتی دباو کا شکار ہوگئی۔

اس موقع پر سینئر بیٹسمین شعیب ملک نے شاداب خان کے ساتھ مل کر اسکور 85رنز تک پہنچادیا،اس موقع پر شاداب خان 18 رنز بناکر شمسی کو اپنی وکٹ تھما بیٹھے۔

سرفراز الیون کی چھٹی وکٹ حسین طلعت کی گری، جو صرف 2 بناکر شمسی کا شکار بن گئے، بیٹنگ لائن کے 6 اہم ستون 92 رنز گر گئے۔

ساتویں وکٹ شعیب ملک کی گری،جو فیلوکوایو کا دوسرا شکار بن گئے، انہوں نے 21 رنز بنائے۔

آٹھویں وکٹ فہیم اشرف کی گری،صفر کے اسکور پر شمسی کا تیسرا شکار بن گئے۔

جنوبی افریقا کی طرف سے فیلوکوایو نے4، شمسی نے 3، ربادا نے 2 اور اولیور کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

آج کے میچ کے لئے پاکستانی ٹیم نے 2 تبدیلیاں کیں ، شاہین شاہ آفریدی کو عثمان شنواری اور عماد وسیم کی جگہ حسین طلعت کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا، جنوبی افریقا نے میچ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں،ڈیوائن پریٹورائس اور عمران طاہر کی جگہ ڈین پیٹرسن اور تبریز شمسی کو موقع دیا ہے ۔

گزشتہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی اور 5 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی ۔

تازہ ترین