• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی سیکیورٹی فورسز نے مسافر طیارہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

عرب میڈیا کے مطابق روسی فضائی کمپنی کا مسافر طیارہ سربیا کے شہر سورگوٹ سے دارالحکومت ماسکو جانے والی پرواز کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق روسی فورسز نے مسافر طیارے کے مبینہ اغوا کار کو گرفتار کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اغوا کار نے طیارے کو مبینہ طور پر افغانستان لے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اغوا کار کی دھمکی کے بعد طیارے کو روسی شہر ’خانتومسیسک‘ کی جانب موڑ دیا گیا۔

سیکورٹی فورس نے طیارے کے ایئر پورٹ پر اترتے ہی اغوا کار کو حراست میں لے لیا۔

ابتدائی معلومات کےمطابق مشتبہ اغوا کار روسی باشندہ ہے،جس کی عمر 41 سال ہے،جس کے عزائم کی تفصیلات تاحال فراہم نہیں کی گئی۔

تازہ ترین