• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا نے پاکستان کو 5 وکٹ سے مات دے دی

جنوبی افریقا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 5وکٹ سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز 1۔1 سے برابر کردی ۔

ڈربن میں کھیلے گئے میچ جنوبی افریقا کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،سرفراز الیون کی8 وکٹیں 112رنز پر گر گئی ،تاہم حسن علی 59 اور کپتان سرفراز احمد 41 رنز کی بدولت اسکور بورڈ 204رنز کاہدف سجادیا۔


پاکستان کرکٹ ٹیم 45 اعشاریہ 5 اوورز میں 203رنز پر ڈھیر ہوگئی، امام الحق،محمد حفیظ، بابراعظم، حسین طلعت بیٹنگ میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے پاکستان بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے 80 کے اسکور پر 5 جنوبی افریقی بیٹسمینوں کو میدان بدر کرکے میچ میں جان ڈال دی ،تاہم کوئی اور بولر وکٹ اپنے نام کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 12 کے اسکور پر گری ،گزشتہ میچ کے سنچری میکر ہاشم آملہ 5 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے ،ان کے 15 کے مجموعی اسکور پر آفریدی نے دوسرے اوپنر ریضا ہینڈرکس کو بھی میدان سے واپس بھیج دیا ۔

شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ کا تیسرا شکار جنوبی افریقی کپتان بنے ،29 کے مجموعی اسکور پر ڈوپلیسی8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

چوتھی وکٹ پر ون ڈائون بیٹسمین ڈار ڈوسن نے ڈیوڈ ملر کے ساتھ ملر تھوڑی بہت مزاحمت کی اور اسکور 80رنز تک پہنچادیا ،اس موقع پر شاداب خان نے پہلے 31 رنز بنانے والے ملر کو پھر صفر کے اسکور ہائنرک کلاسن کو میدان سے واپسی کا پاس تھمادیا ،جس کے بعد لگا کہ میچ پاکستان کے حق میں یک طرفہ ہوگیا ہے ۔

تاہم چھٹی وکٹ پر ڈارڈوسن نے فیلوکوایو کے ساتھ مل کر 127رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا ،ڈوسن نے 80 رنز کی اننگز کے دوران 9 چوکے لگائےجبکہ فیلوکوایو نے 69 رنز کےلئے 2 بلند و بالا چھکے اور 7 چوکے مارے۔

گرین کیپ کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 44 کے عوض 3 جبکہ شاداب خان نے 46 دے کر 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔میچ میں 4وکٹ اور 69رنز کی اننگز کھیلے پر فیلو کوایو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

اس سے قبل حسن علی نے 112 رنز پر 8 وکٹ گرجانے کے بعد کپتان سرفراز احمد کے ساتھ مل کر 90 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی اور پاکستان کی پوزیشن بہتر بنادی ۔

حسن علی نے 45گیندوں کا سامنا کیا ،5چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 59رنز کی اننگز کھیلی ، وہ203 کے مجموعے پر آوٹ ہونے آخری پاکستانی کھلاڑی تھے۔


تازہ ترین