• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کر لیا۔

ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں منی بجٹ اور معاشی اصلاحاتی پیکیج کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو سانحہ ساہیوال سے متعلق بھی آگاہ کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر منی بجٹ اور معاشی اصلاحاتی پیکج پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہو گا،جس کے بعد اصلاحاتی پیکیج قومی اسمبلی کے ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی کو ایوان میں اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین