• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کلبھوشن کو زندہ پکڑا جاسکتا ہے تو ذیشان کو کیوں نہیں؟‘

سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ڈرائیور ذیشان کی اہلیہ نے استفسار کیا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کو زندہ گرفتار کیا جاسکتا ہے تو میرے شوہر کو کیوں نہیں کیا گیا؟

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں ذیشان کی اہلیہ نے کہا کہ اگر شوہر مطلوب تھا یا ان کیخلاف کوئی مقدمہ درج تھا تو وہ پہلے سامنے کیوں نہیں لایا گیا۔

پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ذیشان ایک بے گناہ اور معصوم شہری جسے ناحق قتل کیا گیا اور یہ بات ثابت ہوچکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس قوم کا ضمیر زندہ ہے کل 22 کروڑ پاکستانی اس فیملی کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

جے آئی ٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کے بعد خلیل اور ذیشان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

ذیشان کے بھائی احتشام کے مطابق جے آئی ٹی سربراہ نے ہم سے کہا کہ ابھی تک ذیشان کے کسی دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے ثبوت نہیں ملے۔

تازہ ترین