• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، تیزی برقرار، 100 انڈیکس مزید 358 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منی بجٹ سے اچھی توقعات کے باعث منگل کوبھی تیزی رہی اور 100انڈیکس مزید 358پوائنٹس بڑھ گیا ،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 44ارب 78 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ہوا ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 9.88 فیصد زیادہ رہا جبکہ 61.49فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 358.44پوائنٹس اضافے سے 39902.21پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر 348کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 214کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 109کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 44ارب 78کروڑ 7لاکھ 17ہزار 166روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 80کھرب 15ارب 3کروڑ 42لاکھ 20ہزار 463 روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر 13کروڑ 68لاکھ 2ہزار 450شیئرز کا کاروبار ہوا،جوپیرکی نسبت ایک کروڑ 23لاکھ 11ہزار 830 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت 100.00روپے اضافے سے 6900.00 روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 69.00 روپے اضافے سے 8100.00روپے پر بند ہوئی۔ نمایاں کمی یونی لیور فوڈکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت 100.00روپے کمی سے 7100.00روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت 29.00روپے کمی سے 1021.00روپے ہوگئی ۔

تازہ ترین