• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی پی پی کا کراچی چیمبر کے ساتھ مشترکہ کمیٹی قائم کرنے پراتفاق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کے ڈائریکٹر جنرل قرنطینہ ڈاکٹر فلک ناز نے مختلف اقسام کی اجناس کے درآمدکنندگان اور برآمدکنندگان کو درپیش مسائل کو بروقت حل کرنے کے لیے ڈی پی پی اور کے سی سی آئی کی مشترکہ کمیٹی کے قیام پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔انہوں نے کے سی سی آئی سے کہا کہ وہ مشترکہ کمیٹی میں اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت یقینی بناتے ہوئے نامزدگیوں کو حتمی شکل دے جبکہ کمیٹی کے قیام اور ڈی پی پی کی جانب سے نامزدگیوں کے بارے میں محکمے کے اگلے اندرونی اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے کے سی سی آئی کے دورے کے موقع پر کہی۔ کے سی سی آئی کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا،سینئرنائب صدر خرم شہزاد، نائب صدر آصف شیخ جاوید،چیئرمین کسٹمز و ویلیو ایشن سب کمیٹی وسیم الرحمان،سابق صدر کے سی سی آئی ہارون اگر،سابق سینئر نائب صدر عبدالباسط عبدالرزاق، سابق نائب صدرآغا شہاب احمد خان،منیجنگ کمیٹی کے اراکین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی اجلاس میں شریک تھے۔

تازہ ترین