• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2افراد کی لاشیں ملیں،دیگر واقعات میں بچوں سمیت 4 جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تفصیلات کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن سے 47سالہ ڈومنگ جاوید ولد سیمسن کی لاش ملی پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق متوفی محمود آباد کا رہائشی تھا اور 21جنوری کو وہ کرایہ داروں سے کرایہ لینے آیا جسکے بعد سے وہ لاپتا ہو گیا تھامتوفی کو سر میں کسی وزنی چیز کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی حتمی وجہ موت معلوم ہو سکے گی، گلستان جو ہر میں رہائشی عمارت کی چھت سے 25سالہ ارسلان ولد جاوید کی لاش ملی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور وجہ موت نشے کی زیادتی معلوم ہو تی ہے، کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹائون سیکٹر 6/Cمیں واقع زیر تعمیر مکان کی دیوار اچانک گرنے سے ملبے تلے 2بھائی 3سالہ جہانگیر اور 4سالہ یوسف دب گئے،ریسکیو ٹیم اور علا قہ مکینوں نےموقع پر پہنچکر دونوں بچوں کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑگئے ،پولیس نے بتایاکہ متوفین گلی میں کھیل رہے تھے، لانڈھی گل احمد چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں 32سالہ احمد علی خان جاں بحق ہو گیا، مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں حماد جاں بحق ہو گیا۔

تازہ ترین