• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش نے حکومتی و بلدیاتی اقدامات کا بھانڈا پھوڑ دیا،علامہ ناظر عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ مجلس عمل صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری اور شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی حالیہ بارش نے شہر قائد کا نقشہ ہی بدل دیا ہے شہر بھر میں بارشوں کا کھڑا پانی تالاب کامنظر پیش کر رہا ہے مختلف شا ہراہوں پر پانی کی وجہ سےگھنٹوں ٹریفک جام ہے، بجلی کا نظام بھی تباہ ہوچکا ہے بار ش نے حکومتی و بلدیاتی اقدامات کابھانڈا پھوڑ دیا۔ شہری اور صوبائی حکومتیں آپس کی رسہ کشی کو ختم کر کے عوام کی خدمت کے لئے اقدامات کو یقینی بنائیں ،شاہراہیں گندگی اور غلاظت میں تبدیل ہوچکی ہیں جبکہ حکمران تبدیلی کے نام پر عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈال رہے ہیں عوام کو نظر انداز کر کے وقتی طور پر تو حکومتیں چلائی جاسکتی ہیں لیکن دیر پا حکومت باقی نہیں رہ سکتی۔

تازہ ترین