• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ شرقی میں بغیر ٹینڈر ترقیاتی کام ٹھیکیداروں کا احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ شرقی میں بغیر ٹینڈر ترقیاتی کام کرانے پر ٹھیکیداروں نے احتجاج کیا ہے منگل کو چیئرمین بلدیہ شرقی معیدانور کے دفتر پہنچ کر ایک ٹھیکیدار نےشدید احتجاج کیا اور کہاکہ پیر کو دس دس لاکھ روپے کی متعدداین آئی ٹی بغیر کسی پروسس ٹھیکیداروں کو کام ایوارڈ کردیئے گئے جبکہ انہیں ٹینڈر فارم تک جاری نہیں کئے گئے جو سرا سر سیپرا رولز کی خلاف ورزی ہےجس پر چیئرمین معیدانور جو اپنے دفتر مین موجود تھےکہاکہ مجھے اس کا علم نہیں میونسپل کمشنر اور دیگر افسروں نے ٹھیکے ایوارڈ کئے ہیں انہیں اس کی تفصیل معلوم نہیں پھر بھی میں چیک کروں گاجس پر متاثرہ ٹھیکیدار مطمئن نہ ہوا اوراعلیٰ حکام کو شکایت کی دھمکی دیتے ہوئے چیئرمین کے دفتر سے چلاگیا دریں میونسپل کمشنر اخترعلی شیخ سے متعدد باررابطہ کیا گیا لیکن ان کا موبائل بندتھا۔

تازہ ترین