• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں مبینہ مقابلہ کیس،2پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیاگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہو نے والے میاں بیوی کے کیس میں پولیس نے ملوث 2اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے ،ایس ایس پی علی رضا کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ کو سانحہ ساہیوال سے نہ جوڑا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کورنگی میں اتوار کی شب اہلکار سے اسلحہ چھین کر بھاگنے والے ملزمان اور پولیس کے مابین فائرنگ کے دوران میاں بیوی کو گولیاں لگیں، رات کی تاریکی میں پولیس مقابلے کے دوران گولی لگنے کا واقعہ محض اتفاق ہے، متاثرہ جوڑے کو مکمل قانونی موقع اور مقدمہ درج کرانے کیلئے وقت دیا ہے۔‎
تازہ ترین