• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات کوہلی نمبر ون، آئی سی سی کے تینوں ایوارڈز پر قابض

دبئی (جنگ نیوز)ویرات کوہلی کے عالمی اعزازات میں بیک وقت تین ایوارڈز کا اضافہ ہوگیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انہیں 2018 کے لیے سال کے بہترین کھلاڑی کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ اور ون ڈے بہترین بیٹسمین کے ایوارڈز سے نوازا ہے ۔


وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے تین اہم ترین ایوارڈز بیک وقت جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔علاوہ ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ ٹیمز آف دی ایئر کا اعلان کردیا ہے۔ ان دونوں فارمیٹس کی ٹیموں کا کپتان بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو بنایا گیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے اس ٹیم میں صرف محمد عباس شامل ہیں جو آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔ ون ڈے ٹیم میں کوئی پاکستانی پلیئر شامل نہیں۔ ٹیسٹ ٹیم کے دیگر ارکان میں رشابھ پنت اور جسپریت بمرا (بھارت)، ٹام لیتھم، کین ولیمسن اور ہینری نکولس (نیوزی لینڈ)، دیموتھ کرونا رتنے (سری لنکا)، جیسن ہولڈر (ویسٹ انڈیز)، کاگیسو ربادا (جنوبی افریقا) اور ناتھن لائن (آسٹریلیا) شامل ہیں۔ ون ڈے ٹیم میں ویرات کوہلی (کپتان) کے علاوہ بھارت کے روہت شرما، کلدیپ یادیو، جسپریت بمرا، انگلینڈ کے جونی بیئرسٹو، جو روٹ، جوز بٹلر، بین اسٹوکس، نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر، بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمٰن اور افغانستان کے راشد خان شامل ہیں۔

تازہ ترین