• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی حیدر نے انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) علی حیدر نے حارث طاہر کو 6-3 کی شکست دیکر جوبلی انشورنس نیشنل جونیئر انڈر 21اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ فائنل پونے تین گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا۔ اسلام آباد میں ایونٹ کے فائنل میں علی حیدر نے ابتدائی چار فریم جیت کر 4-0 کی برتری حاصل کی۔ اگلے دو فریم حارث کےنام رہے، پانچویں فریم میں انہوں نے90 کا بڑا بریک کھیلا لیکن اگلا فریم علی حیدر نے جیت کر برتری 5-2 کی۔ اٹھواں فریم حارث کے نام رہا البتہ آخری فریم علی حیدر نے جیت کر 6-3 سےفتح پائی۔ فائنل کے مہمان خصوصی اکبر حسین درانی تھے۔
تازہ ترین