• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ساہیوال،حکومت نے مجرموں کو بچانے کی کوشش کی،سراج الحق

لاہور،منڈی بہاؤالدین (نمائندہ خصو صی،نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جس طرح سابقہ حکومتوں میں لوگوں کو قتل کیا جا رہا تھا، موجودہ حکومت بھی لوگوں سے زندہ رہنے کا حق چھین رہی ہے۔ وزیراعظم نے اعلان کیا تھا وہ جھوٹ نہیں بولیں گے اور قوم کوہمیشہ حقیقی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا مگر ساہیوال واقعہ میں پنجاب حکومت نے ایک دوبار نہیں مسلسل سات بار جھوٹ بولا اور مجرموں کو بچانے کی کوشش کی۔ پہلے پانچ ماہ میں ہی حکومت نے عوام کو مایوسی کے غار میں دھکیل دیا ہے، اب جماعت اسلامی کے سوا قوم کے پاس دوسرا کوئی آپشن نہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منڈی بہاؤالدین میں پاہڑیانوالا میں ایک تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سی ٹی ڈی نے پہلی بار ایسا نہیں کیا، عوام چاہتے ہیں کہ گزشتہ ادوار میں ہونے والے پولیس مقابلوں اور سی ٹی ڈی کے ہاتھو ں قتل ہونے والوں کا مکمل ریکارڈ حاصل کر کے اس کا آڈٹ کیا جائے ۔قاتلوں سے انصاف کی توقع کرنا خود فریبی کے سوا کچھ نہیں۔ عوام کا خون چوسنے والے حکمران لوگوں کو تحفظ نہیں دے سکتے۔

تازہ ترین