• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز کا وی بوک سسٹم بیٹھ گیا،کلیئرنس منجمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کسٹمز کا وی بوک (WeBoc) سسٹم بیٹھ جانے سے ملکی امپورٹ وایکسپورٹ کی کلیئرنس منجمد ہو گئی ،ذرائع کے مطابق کسٹمز کا وی بوک سسٹم پیر کو اوور لوڈ ہوجانے کی وجہ سے کلیئرنس میں تاخیر کا سبب بن رہا تھا لیکن منگل کو اس نے مکمل کام کرنا چھوڑ دیا جس سے جی ڈیز کی کلیئرنس کا تمام کام رک گیا ،کاروباری برادری کا کہنا ہے کہ اسیسمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے منگل کو کنسائمنٹ کلیئر نہیں ہوئیں ،بڑے پیمانے پر ڈیمرج اور دیگر چارجز کا بوجھ تاجروں اور صنعت کاروں کا اٹھانا پڑے گا وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

تازہ ترین