• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی عدالتیں ختم کرنے سے معاملہ سنگین ہوسکتا ہے،افتخاردرانی

کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ’’جیو پاکستان ‘‘میں گفتگو کرتے وزیراعظم کے مشیرحکومتی ترجمان افتخاردرانی نے کہا کہ اگر چہ آج حالات بہتر ہیں لیکن فوجی عدالتوں کے خاتمے سے معاملہ سنگین نوعیت اختیار کرسکتا ہے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظورنے کہا کہ فوجی عدالتوں کی ضرورت نہیں ہے ۔فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کیلئے حکومت کی معاونت نہیں کریں گے ،آئی ایم کراچی شہر کی عمارتوں کو خوبصورت پینٹنگزسے سجانے میں مصروف ہے اس حوالے سے آرٹسٹ امین گل جی نے گفتگو میں حصہ لیا، ابھرتی ہوئی گلوکارہ نرودھامالنی نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت منفی پولیس کلچر کاخاتمہ کرکے دم لے گی ساہیوال واقعہ پر ثابت کریں گے کہ موجودہ حکومت ماضی کی حکومتوں سے الگ ہے،کراچی میں بچی امل کے بعد ایک بار پھر دو شہری میاں بیوی عدنان اور ثاقبہ پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن گئے اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی علی رضانے بتا یا کہ تفتیش ہورہی ہے اہلکار ذمے دار ثابت ہوئے تو انہیں سزا دی جائیگی ۔ سڑکوں پر موجود اہلکار کو مستقبل میں پسٹلز دی جائیں گی راتوں رات سب کچھ تبدیل نہیں ہوسکتا ۔افتخار درانی نے کہا کہ وزیرقانون فرخ نسیم نے اصلاحات کا کام مکمل کررکھا ہے اگلے سیشن میں قومی اسمبلی میں پیش کریں گے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سستا اورفوری انصاف ناگزیر ہے،چوہدری منظور نے کہا کہ اگرفوجی عدالتوں کومزید دوسال دے دیئے جائیں توبھی کچھ نہیں ہوگا۔پروگرام میں پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان نے بھی شرکت کی ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دے دی ہے ۔یہ تاثر درست نہیں کہ ہم سابق چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کا انتظار کررہے تھے ۔

تازہ ترین