• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوفیانہ شاعری روح میں اترتی جاتی ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور (نمائندہ جنگ)درویشی اللہ تبارک وتعالی کا تحفہ ہے جو اللہ تعالی اپنے خاص بندوں کو عطا فرماتا ہے،ان خیالات کااظہارچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم احمد خان نے حضرت میاں محمد رمضان المعروف میاں مودا کےعارفانہ کلام "آئین درویش" کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا چیف جسٹس نےکہا کہ صوفی بزرگوں اور درویشوں نے ناصرف اسلام کی اشاعت میں اہم کردار ادا کیا بلکہ اپنے کلام کے ذریعے امن، محبت، بھائی چارے اور انسانیت کا بھی درس دیا۔ صوفیانہ شاعری کا کمال ہے کہ یہ روح میں اترتی چلی جاتی ہے ۔
تازہ ترین