• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی حکومت خودگرجائیگی کسی کو گرانے کی ضرورت نہیں،ن لیگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ سندھ کی قیادت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت خود گر جائے گی کسی کو گرانے کی ضرورت نہیں ہے،کسی کے دور میں یہ نہیں ہوا کہ بچوں کے سامنے قتل و غارت گری کی گئی ہو،موجودہ پارٹی جو حکومت میں آئی ہے انہیں صحیح سمت کا تعین نہیں،پی ایم ایل این کی حکومت میں عالمی ادارے کہہ رہے تھے کہ پاکستان کی معیشت بہت تیزی سے ترقی کررہی ہے،ایک دم مسائل کیسے پیدا ہوگئے،چند ایک کو چھوڑ کر سب کے سب نااہل لوگ موجودہ کابینہ میں شامل ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہئے ،سانحہ ساہیوال میں ملوث افراد کو سر عام پھانسی دی جائے ،ان خیالات کا اظہارمنگل کو کراچی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا،پریس کانفرنس سے خطاب کرنے والوں میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سلیم ضیاء،سابق گورنر سندھ محمد زبیر،سابق ایم این اے شاہجہاں بلوچ ،سابق سنیٹر کرنل (ر) طاہر مشہدی ،سابق سنیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی ،مسلم لیگ کے رہنما و قانون دان یاسین آزاد،مرزا اشتیاق بیگ و دیگر شامل تھے۔اس موقع پر لیاری سے پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی شاہجہاں بلوچ،ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج سید صابر علی ،ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر کرنل (ر)طاہر مشہدی اورایم کیوایم کے سابق سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا،محمد زبیر نے کہا ہے کہ ساہیوال کا حادثہ بہت بڑا حادثہ ہےاور اس سے بڑا حادثہ یہ ہے کہ اس حادثہ پر حکومتی موقف میں جھوٹ بولا گیا۔
تازہ ترین