• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوپیاں میں بھارتی فوجی جارحیت سے مزید 3کشمیری نوجوان شہید

سرینگر(ایجنسیاں)مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجی جارحیت کے نتیجے میں مزید3کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔جبکہ آنسو گیس اور پیلٹ گن کے چھروں سے ایک فوٹو جرنلسٹ سمیت کئی افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران محاصرہ کرکے 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ اس طرح24گھنٹوں میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی۔ادھر ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کی تازہ جارحیت میں نوجوانوں کی شہادت پر شدید برفباری اور بارش کے باوجود کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

تازہ ترین