• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی بجٹ آج، گاڑیاں اسمارٹ فونز مہنگے، 150 اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہوگی

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) وزیر خزانہ اسد عمررواں مالی سال کا دوسرامنی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کریں گے‘سرمایہ کاری‘ تجارت کے فروغ کے لیےاصلاحاتی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا‘ گاڑیاں ،اسمارٹ فونز مہنگے ہونگے،150اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کی جائیگی‘ قبل ازیں وفاقی کابینہ سے پیکچ کی منظوری لی جائیگی جس کے بعد وزیر خزانہ اصلاحاتی پیکچ اور فنانس ضمنی ترمیمی بل 2019قومی اسمبلی اجلاس میں ساڑھے چار بجے پیش کریں گے ، ذرائع کے مطابق پیکچ میں مینوفیکچرنگ ، برآمدات، کم لاگت ہائوسنگ اور زرعی شعبے کے فروغ کے لیے سہولیات کی فراہمی کا اعلان کیا جائے گا‘حکومت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بزنس فرینڈلی ویزا کا اعلان کرے گی جس کے تحت50سے زائد ممالک کے لیے آسان اور دوستانہ ویزہ پالیسی لائی جائے گی، یہ پالیسی سرمایہ کاری بورڈ نے تیار کی ہے جس کو پارلیمنٹ سے منظور ی کے لیے سرمایہ کاری ، تجارت و معاشی اصلاحات پیکچ کے تحت پیش کیا جائے گا‘ حکومت مقامی کاروباری افراد اور برآمد کنندگان کے لیے کاروبار میں آسانی کے لیے ریلیف اقدامات کا اعلان کرے گی ۔

تازہ ترین