• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکائونٹس کیس، نیب نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنادی، نگرانی چیئرمین خود کرینگے

اسلام آباد (اے پی پی، صباح نیوز) جعلی اکائونٹس کیس میں نیب نےمزید تحقیقات کیلئے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی۔ نیب اعلامیے کےمطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال سی آئی ٹی کی براہ راست نگرانی کرینگے جبکہ سی آئی ٹی کی سربراہی ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کرینگے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے قانون کے مطابق اپنا کام شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکائونٹس کیس میں سپریم کورٹ کےفیصلے کے حوالے سے نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کافیصلہ کیا ہے۔ منگل کوقومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا،جس میں پرا سیکیوٹر جنرل نیب، ڈی جی آپریشنز،ڈی جی راولپنڈی اور نیب کے دیگرسینئر افسران نے شرکت کی۔

تازہ ترین