• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر بورڈ آفیسرز کلب اور شادی ہال مسمار کرنے کی کارروائی شروع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ کے احکامات پر منگل کی شام سے شاہراہ فیصل پر واقع واٹر بورڈ آفیسرز کلب اور اس میں قائم شادی ہال کو مسمار کرنے کی کارروائی شروع کر دی گئی‘ کلب کی باؤنڈری وال، بکنگ آفس،مرکزی دروازے سمیت دیگر تعمیرات منہدم کردی گئیں،ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے ڈپٹی کمشنر شرقی کے ساتھ کارروائی کا معائنہ کیا اور کہاسپریم کورٹ کے احکامات ہیں کہ واٹربورڈ آفیسرز کلب اور اس میں قائم شادی ہال کو آج ہی ختم کیا جائے جس کے لئے کارروائی جاری ہے جو کلب اور شادی ہال مکمل مسمار کئے جانے کے بعد ہی رکے گی سپریم کورٹ کے احکامات پر من وعن عملدرآمد کیا جائے گا، ایم ڈی نے مزید کہا سپریم کورٹ کے احکامات پر واٹربورڈ کے چیف سیکیورٹی آفیسر و ڈائریکٹر انفورسمنٹ تابش رضا حسنین اور ایگزیکٹیو انجینئر کے ڈی سول ون عمران عبداللہ نے واٹربورڈ کے عملے کے ساتھ آفیسرز کلب اور شادی ہال مسمار کرنے کیلے کارروائی کا آغاز کردیا ہے کلب کی مرکزی عمارت اور شادی ہال مکمل مسمار کرنے تک کام جاری رہے گا۔

تازہ ترین