• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی اصول دیکھیں تو وزیراعلیٰ پنجاب استعفیٰ دیں، محسن رانجھا

کراچی(جنگ نیوز)مسلم لیگ نون کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے جیو نیوز کے پروگرام ’’آپس کی بات ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں اس طرح کے واقعات پرتحریک انصاف جو مطالبات کرتی تھی اُنہی اُصولوں کو مد ِ نظر رکھا جائے تو وزیراعلیٰ پنجاب سےسانحہ ساہیوال پراستعفیٰ کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے ، اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے کہا کہ تحریک انصاف کے سپورٹر کوئی جواب نہیں دے پار ہے کہ کس طرح سے یہ واقعہ نئے پاکستان میں ہوا ہے جے آئی ٹی سربراہ تیس دن مانگ رہے ہیں اس کا کیا مطلب ہے ؟رٹ جے آئی ٹی سربراہ کی ہے یا وزیراعلیٰ پنجاب کی ؟ راجا بشارت کی بجائے وزیر اعلیٰ کو سامنے آنا چاہیے تھا اس طرح کی تو صورتحال میں کس طرح چلے گا صوبہ پنجاب؟ جو رہنما ہوتے ہیں اُن کی چھوٹی سے چھوٹی بات دیکھی جاتی ہے کیونکہ وہ عوام کے لئے آئیڈیل ہوتے ہیں، وزیراعظم پنجاب میں ایسا وزیراعلیٰ لائیں جس کا لوگ مذاق نہ اڑائیں۔
تازہ ترین