• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگرگواہ سچ بولنے سے ڈرتے ہیں تو انصاف ہی نہ مانگیں، چیف جسٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے فیصل آباد کے اغوا برائے تاوان اور انسداد دہشت گردی کیس کے ملزمان کی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف دائر کی گئی اپیلوں کی سماعت کے دوران ملزمان نصیر احمد، اسد علی اور مظہر حسین کو شک کافائدہ دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کیاہے جبکہ چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اللہ کا واضح حکم ہے کہ سچی شہادت کیلئے سامنے آ جائیں، اگر گواہ سچ بولنے سے ڈرتے ہیں تو انصاف ہی نہ مانگیں۔ چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بنچ نے منگل کے روز ملزمان کی لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ملنے والی عمر قید کی سزا کیخلاف اپیلوں کی۔
تازہ ترین