• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ قائمہ کمیٹی نے بلیک لسٹ کو غیرقانونی قرار دے دیا

اسلام آباد(طاہر خلیل)سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے بلیک لسٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ اجلاس میں انکشاف ہوا کہ 15 افراد کے نام بلیک لسٹ میں شامل ہیں۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ حکومت 10روز کے اندر حتمی طور پر بلیک لسٹ کا فیصلہ کرے‘ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ جمہوری دور میں بلیک لسٹ قبول نہیں،ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ بیرون ممالک غیر قانونی کام کرنے والوں اور غیر قانونی طریقے سے باہر جانے والے کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا جاتا ہے، حمزہ شہباز کا نام احتساب عدالت کی سفارش پر ڈالا گیا، رضا ربانی نے کہا کہ ہمیں بے وقوف نہ بنایا جائے، آپ یہ تسلیم کریں کہ بلیک لسٹ کا کوئی قانون موجود نہیں، یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، بتایا جائے بلیک لسٹ نے کہاں سے جنم لیا اور اس پر کام کون کرتا ہے ؟ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سمجھ آ گئی کہ بلیک لسٹ سے متعلق آج تک جن لوگوں کو روکا گیا وہ غیر قانونی تھا۔

تازہ ترین