• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ:نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے وکیل سے بنک کا مصدقہ ریکارڈ طلب

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے وکیل سے بنک کا وہ مصدقہ ریکارڈ طلب کر لیا ہے جس سے ثابت ہو سکے کہ کامران کیانی اور فواد حسن فواد کی کمپنی کے درمیان پیسوں کے لین دین کی کتنی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی نیب نے کامران کیانی کے اکائونٹس سے فواد حسن فواد کے بھائی اور بھابی کے اکائونٹس میں دو ٹرانزیکشنز کے تحت منتقل ہونے والی رقم کا ریکارڈ عدالت کے روبرو پیش کیا جس پر درخواستگزار وکیل نے نیب کے موقف کی مخالفت کی اور قرار دیا کہ کامران کیانی اور فواد حسن فواد کے ساتھ خاندانی بزنس عرصے سے چل رہا ہے اور دو ٹرانزیکشن سے فواد حسن فواد کو مالی فائدہ پہنچانے کا الزام غلط ہے وکیل نے بتایا کہ عرصہ دراز سے کاروباری لین دین میں ٹرانزیکشن کا ایک لمبا ریکارڈ موجود ہے جس پر بنچ کے رکن جسٹس مرزا وقاص رائوف نے ریمارکس دئیے کہ ٹرازیکشنز سے متعلق نیب اور درخواستگزار وکیل کے موقف میں تضاد ہے جو غلط ہوا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
تازہ ترین