• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلہ ہوگیا، اپوزیشن مشترکہ لائحہ عمل بنائے گی ،شہباز شریف

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )اپوزیشن نے عوام دشمن حکومتی اقدامات کے خلا ف بھر پور مزاحمت کا فیصلہ کر لیاہےجبکہ شہبازشریف نے کہاہے کہ تمام امور پر ملکر چلیں گے،فیصلہ ہوگیا،اپوزیشن مشترکہ لائحہ عمل بنائے گی، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس اپوزیشن لیڈر چیمبر میں ہوا ،اجلاس میں پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ اور نوید قمرسمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی، اجلاس میں خورشید شاہ نے کہا کہ منی بجٹ پرسوالات ضرورکرینگے،نویدقمر کا کہناتھا کہ عدالتوں کوپارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے،اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے اظہار تشویش کیا گیا۔
تازہ ترین