• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کراچی، پاکستانی سمندر میں دوسرا آبی بگولہ ریکارڈ


کراچی(صباح نیوز) گھوڑہ باڑی ساحل کے قریب آبی بگولہ نظر آیا، جو پاکستانی سمندر میں ریکارڈ کیا جانے والا دوسرا بگولہ ہے۔ ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ(ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان کے ترجمان کے مطابق یہ سمندری بگولہ گھوڑہ باڑی ساحل سے57 کلومیٹر دور سمندر میں 21 جنوری کو نظر آیا۔ ترجمان کے مطابق اس سمندری بگولے کو ماہی گیر کیپٹن سعید زمان نے ریکارڈ کیا۔ ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق یہ پاکستانی سمندر میں بگولہ نظر آنے کا دوسرا ریکارڈ ہے۔ پاکستانی سمندر میں پہلا بگولہ28 فروری 2016 کو رپورٹ ہوا تھا،۔

تازہ ترین