• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا، پٹھے موٹے ہوچکے،معالجین

لاہور (نمائندگان جنگ) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں طبی معائنہ کیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے ان کے دل کے 3 ٹیسٹ کیے۔ ڈاکٹروں کے مطابق سابق وزیر اعظم کے دل کا سائز معمول سے بڑا اور پٹھے موٹے ہوگئے ہیں جبکہ ایک والو بھی تنگ ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ٹیسٹوں کے بعد علاج میں تاخیر کیوں ؟ رپورٹس فی الفوراہلخانہ اور ذاتی معالجین کو دی جائیں ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کو گزشتہ روز سخت سکیورٹی میں کوٹ لکھپت جیل سے پی آئی سی لایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔ ان کی آمد پر سپی آئی سی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور عام مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا تھا۔
تازہ ترین