• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ڈی اے میں 2022ءکے بعد کوئی کوالیفائیڈانجینئر نہیں ہوگا

کراچی (طاہر عزیز/ اسٹاف رپورٹر)کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں 2022 ءکے بعد کوئی کوالیفائیڈ رجسٹرڈ انجینئر موجود نہیں ہوگاجس کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مشکلات کا امکان پیداہوگیا ہے۔ گزشتہ 25سال سے کے ڈی اے بعدازاں سٹی گورنمنٹ اور پھر کے ڈی اے اور کے ایم سی کے الگ ہونے کے بعد ان اداروں میں کسی نئے انجینئر کی تقرری نہ ہوسکی۔ وقت گزرنے کے ساتھ تمام انجینئر ریٹائرڈ ہوتے جارہے ہیں ۔پاکستان انجینئرنگ کونسل اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق گریڈ 18یا اس سے اوپر کام کرنے والے کسی انجینئر کیلئے ضروری ہے کہ وہ باقاعدہ گریجویٹ کوالیفائیڈ انجینئر اور پاکستان انجینئرنگ کونسل سے رجسٹرڈ ہو۔ کے ڈی اے میں اس وقت ڈپلومہ ہولڈر انجینئرز بڑی تعداد میں ہیں انہیں 17گریڈ تک پروموشن دی جاسکتی ہے جبکہ گریڈ 18، گریڈ 19سپرنٹنڈنگ انجینئر اور گریڈ 20چیف انجینئر کی پوسٹ کیلئے رجسٹرڈ انجینئر کا ہونا ضروری ہے ۔
تازہ ترین