• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کے بعد شہر میں بجلی کی فراہمی معمول پر آگئی، کے الیکٹرک کا دعویٰ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ اتوار اور پیر کے روز ہونے والی بارش کے باعث متاثرہ علاقوں میںبجلی کی بحالی کو یقینی بنایا گیااور اس وقت شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ بارش سے متاثرہ علاقوں میں گلستان جوہر، نارتھ ناظم آباد ، فیڈرل بی ایریا، نارتھ کرا چی، بلدیہ، پی ای سی ایچ ایس سمیت گلشن اقبال ، کلفٹن، ڈیفنس اور اسکیم 33کے کچھ علاقے شامل تھے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق’’ کے الیکٹرک کی ٹیمیں بارش کی پیش گوئی کے بعد الرٹ رہیں اور متاثرہ علاقوں میںبحالی کے عمل کو فوری طور پر شروع کردیا گیا۔
تازہ ترین