• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھاروفلٹرپلانٹس میں نصب نیا پاور ٹرانسفارمر5گھنٹے بعد ہی پھٹ گیا

گھارو(نامہ نگار)کراچی واٹر بورڈ کے گھارو فلٹر پلانٹ میں بجلی کی فراہمی کے لیے 500کے وی کا لگایا جانے والا ٹرانسفارمر 5 گھنٹے کے بعد ہی برسٹ ہو گیا‘ دونوں فلٹر پلانٹس اور کالونی کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی واٹر بورڈ حکام نے پرانا ٹرانسفارمر لگا کر بجلی بحال کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق واٹر بورڈ حکام نے فلٹر پلانٹس اور اسٹاف کالونی کی مطلوبہ بجلی کو مدنظر رکھتے ہوئے 500 کے وی کا ٹرانسفارمر تقریبا 7 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کروایا تھا جس کیمنگل کے روز تنصیب کی گئی اور اس سے اولڈ اور نیو فلٹر پلانٹس اور اسٹاف کالونی کو بجلی بحال کی گئی مگر 5 گھنٹے بعد ہی مذکورہ ٹرانسفارمر برسٹ ہو گیا۔
تازہ ترین