• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب،5ماہ سے جیل میں قید مسجد نبوی کے امام انتقال کرگئے

ریاض(جنگ نیوز)مسجد نبوی میں امامت کے فرائض انجام دینے والے معروف سعودی مبلغ اور مذہبی شخصیت شیخ احمد العماری حکومتی حراست میں انتقال کر گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیخ احمد العماری جو جامعہ اسلامی مدینہ میں قرآن کالج کے سابق سربراہ بھی تھے، گرفتاری کے 5 ماہ بعد حراست میں ہی انتقال کرگئے۔ سعودی جیل حکام پر الزام عائد کیا گیاہے کہ انہوں نے 69 سالہ بزرگ کی صحت سے غفلت برتی جس کا نتیجہ ان کے انتقال کی صورت میں نکلا۔
تازہ ترین