• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے طیارے سے پرندہ ٹکراگیا کراچی میں مرمت کے بعد جدہ روانہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پرندہ ٹکرانےکی باعث پشاور سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز کراچی میں اتار لی گئی ، متاثرہ بوئنگ 777 طیارےکی کراچی میں مرمت کے بعد اسےجدہ روانہ کردیا گیا،طیارے میں تین سو سےزائد مسافر سوار تھے۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق پشاور سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 735 سے اس وقت پرندہ ٹکرا گیا جب طیارے نے باچا خان ایئرپورٹ سے ٹیک آف کیا تھا۔
تازہ ترین