• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدیدبرفباری، پاک فوج کا مری کے قریب پھنسے سیاحوں کیلئے ریسکیو آپریشن ،محفوظ مقام پر منتقل

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاک فوج نے میڈیا رپورٹس اورشہریوں کی اپیل پر نتھیا گلی اور مری کے درمیان شدید برفباری کے بعد پھنسے ہوئے تمام سیاحوں کوعلی الصبح ریسکیو آپریشن کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، آپریشن میں پاک فوج، فضائیہ، کوئیک ریسپانس فورس اور ریسکیو کی ٹیموں نے حصہ لیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ سیاحوں نے میڈیا کے ذریعے مدد کی اپیل کی جس پر ریسکیو آپریشن کرکے پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت نکال کر مری اور کالا باغ کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیاگیا۔
تازہ ترین