• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ بارش کے بعد شہری اوربلدیاتی اداروں میں رابطے کا فقدان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں حالیہ بارش کےبعد شہری اور بلدیاتی اداروں میں رابطے کے فقدان نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا‘ گلی محلوں میں جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کے لیے کوئی بندوبست نہیں‘ یونین کمیٹیاں دفاتراور وسائل نہ ہونے کے باعث مقامی سطح پر مکینوں کی مددسے قاصر ہیں‘ شہری جب ڈی ایم سیز کے دفاترجاتے ہیں تو وہاں کےذمہ داران پانی کی نکاسی کا ذمہ دار کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ اور کے ایم سی کو قرار دے کر جان چھڑا لیتے ہیں ‘واٹربورڈ اور کے ایم سی جانے والوں کے لیے شکایت کے اندراج کا کوئی موثر نظام نہیں ہے‘ شہری پریشان ہیں کہ وہ جائیں تو کہاں جائیں ‘سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے بھی بارش کا بہانہ کرکے اپنے تمام مشینی صفائی کے آپریشن کو روک دیا‘ شہر کے تمام فلائی اوورز اور سڑکوں کے کنارے مٹی اور کچرے کے ڈھیر ہیں ‘ انڈر پاسز میں کیچڑ جمع ہےجبکہ علاقوں میں قائم کچرا کنڈیاں بھی صاف نہیں کی جارہیں‘ مین شاہراہوں کی اسٹریٹ لائٹس بند ہیں‘ پانی اور بجلی کی عدم فراہمی جیسے مسائل سے لوگ پہلے ہی دوچار تھے اب بارش نے شہر کو ایک بار پھر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے ‘سڑکوں پر گڑھے پڑگئے ہیںجبکہ بلدیاتی ادارے حدود پر لڑرہے ہیں جس سے لوگوں کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
تازہ ترین