• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ عمردین مرحوم سچے عاشق رسول ؐ تھے: ڈاکٹر صدیق خان قادری

ملتان ( پ ر) مذہبی سکالر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے کہا ہے کہ شیخ عمردین مرحوم سچے عاشق رسول ؐ تھے انہوں نے حلال کی کمائی سے اپنے بچوں اور خاندان کی پرورش کی جبکہ اخبار فروش جس محنت سے گھر گھر جاکر اخبار پہنچاتے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی وہ اخبار فروش فیڈریشن کے رہنما شیخ عمر دین مرحوم کی پہلی برسی کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے جس میں اہم سیاسی، مذہبی رہنما ، علاقائی و قومی اخبارات کے ایڈیٹرز ، ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں کے نیوز ایجنٹ حضرات ، سماجی کارکن اور سوگوار خاندان کے افراد شامل تھے، تقریب میں قاری محمد عبد الغفار نقشبندی اور قاری سعید نقشبندی نے تلاوت ، محمد نبیل یوسف نے ہدیہ نعت پیش کیا جبکہ قاری عبد القاسم نے ختم شریف پڑھا ،مخدوم یزدانی گیلانی ، پیر علی حسین شاہ ، مخدوم زوہیب گیلانی اور مفتی عبد القوی نے دعا کرائی ،مظہر جاوید سیال اور ملک عمران یوسف نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے، ڈاکٹر صدیق خان قادری نے مزید کہا کہ شیخ عمر دین مرحوم کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جن کا نام اپنی جدوجہد اور خاص طور پر اخبار فروش برادری کے حقوق کی سرپرستی کے لئے تادیر زندہ رہے گاجبکہ ان کے صاحبزادگان ان کے مشن کو جس انداز سے زندہ رکھے ہوئے ہیں اس پر اہلیان ملتان کو فخر ہے، مرحوم کے صاحبزادے شیخ صلاح الدین نے کہا کہ میرے والد کا مشن اخبار فروش بھائیوں کی خدمت کرنا تھا انہوں نے ملتان میں اخبار مارکیٹ کے قیام سے لیکر اپنی برادری کے اجتماعی اور انفرادی مسائل کے حل کی بھرپور جدوجہد کی، ہم بھی اپنے والد کے مشن کی تکمیل کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
تازہ ترین