• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی ماڈل سکول میں اساتذہ کی کمی کو جلددور کردیا جائیگا : ڈ اکٹر طارق محمود

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر جامعہ زکریاپروفیسر ڈ اکٹر طارق محمود انصاری نے یونیورسٹی ماڈل سکول کا دورہ کیا، اس موقع پر سکول کمیٹی، شعبہ ایجوکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر خالد خورشید ، پرنسپل نصرت انجم اور آر او ڈاکٹر ریحان صادق بھی موجود تھے،وائس چانسلر نے کہاکہ یہ سکول ہماری یونیورسٹی کا سب سے معصوم یونٹ ہے، انہو ں نے تمام بچوں کو اور زیادہ محنت کرنے ، صحت اور صفائی کے اصولوں کا خیال رکھنے اور بڑوں کاا دب کرنے کی تلقین کی، پرنسپل نصرت انجم نے سٹاف کی کمی سمیت سکول کےمسائل سے آگاہ کیا، وائس چانسلر نے کہاکہ اساتذہ اور دیگر سٹاف کی کمی کو جلددور کردیا جائےگا ۔
تازہ ترین